جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بھارت اور روس کے درمیان 130 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: بھارت اور روس کے درمیان ایک سو تیس ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ ان میں ایٹمی بجلی گھر لگانے اور دفاعی معاہدے شامل ہیں۔

معاہدے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ روس کے دوران طے پائے ہیں، اس بات کا اعلان روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیر اعظم مودی نے ماسکو میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا، اگلے بیس برس کے دوران روس اور بھارت میں چھ نئے ایٹمی بجلی گھر لگائے گا، ہر بجلی گھر بارہ سو میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا، یہ بجلی گھر آندھرا پردیش میں لگائے جائیں گے۔

دفاعی معاہدوں کے تحت روسی کاموو جنگی ہیلی کاپٹر اور براہموس میزائل بھارت میں بنیں گے، دونوں ملک مشترکہ طور پر نئے جنگی جہاز اور ٹرانسپورٹ طیارے بھی ڈیزائن کریں گے، دورے کے دوران بھارت اور روس کے درمیان ایک سو تیس ارب ڈالرکے سولہ معاہدے طے پا گئے۔ دونوں ملکوں کا نیشنل انویسٹمنٹ ، انفرا اسٹرکچر فنڈ بنانے پراتفاق ہوا ہے۔

- Advertisement -

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر میر ولادی پیوٹن کا کہناتھا کہ بھارت کے ساتھ نئے جنگی جہاز ٹرانسپورٹ طیارے بنانے کی پلاننگ کررہے ہیں ، براہموس میزائل بنانے میں بھارت کےساتھ کامیاب تعاون رہا،روس بھارت میں چھ نئے جوہری پاور یونٹس بھی لگائے گا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ روس اور بھارت کا نیشنل انویسٹمنٹ ، انفرا اسٹرکچر فنڈ بنانے پر اتفاق ہو اہے۔ روس بھارت کو فوجی ساز و سامان مہیا کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے، بھارتی وزیراعظم نے روسی صدر میر ولادی پیوٹن کو دورہ بھارت کی دعوت بھی دیدی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں