پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

آخر مودی سرکار کو ہوش آگیا, کلبھوشن کے اہلخانہ کی 25 دسمبر کو پاکستان آنے کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بھارت نے کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کی پاکستان آمد سے متعلق حکومت پاکستان کو آگاہ کر دیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ 25 دسمبر کو کمرشل فلائٹ سے پاکستان آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کی پاکستان آمد سے متعلق دفتر خارجہ کو تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا، جس کے مطابق بھارتی جاسوس کی والدہ اور اہلیہ 25 دسمبر کو نجی فلائٹ کے ذریعے پاکستان آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کلبھوشن کیس: پاکستان کی موثر سفارت کاری نے بھارت کو مشکل میں‌ ڈال دیا

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کلبھوشن  کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات میں ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بطور بھارتی سفارت کار بھی شامل ہوں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ  پاکستان کی موثر سفارت کاری نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا تھا اور بھارت کلبھوشن کے اہل خانہ سے ملاقات کے معاملے پر متذبذب نظر آرہا تھا، جس کا نتیجہ تاخیر سے کیے جانے والے اعلان کی صورت سامنے آیا۔

پاکستانی سفارتی ذرایع کے مطابق پاکستان کی جانب سے میڈیا کو بھی ملاقات کی کوریج کی اجازت دی جائے گی، میڈیا کو کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ سے سوالات کی اجازت ہوگی، ملاقات کی تصاویر بھی جاری کی جائیں گی، البتہ ملاقات کے دورانیے سے متعلق ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔
ذرایع کے مطابق ملاقات دفترخارجہ میں رکھی گئی، کیوں‌ کہ پاکستان کچھ بھی خفیہ نہیں‌ رکھنا چاہتا، بھارتی میڈیا کو بھی کوریج کی اجازت ہوگی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں