تازہ ترین

مسلمانوں،اقلیتوں پرمظالم،بھارتی سائنسدان بھی سراپا احتجاج

نئی دہلی : بھارت میں اقلیتوں پرمظالم کیخلاف سائنسدان بھی سراپا احتجاج ہیں، سو سے زائد سائنسدانوں نے تحریری طور پر مودی سرکار سے احتجاج کیا جبکہ ایک سائنسدان نے احتجاجا سرکاری اعزاز پدما بھوشن واپس کرنے کا اعلان کیا ہے.

بھارت میں مسلمانوں اور دیگراقلیتوں پر ظلم کیخلاف دانشوروں، اداکاروں کے بعد اب سائنسدان بھی میدان میں آگئے، ستاسی سالہ بھارتی سائنسدان پی ایم بھرگاوانے مودی سرکار کو ملک میں مذہبی انتہا پسندی فروغ دینے کا ذمہ دارقرار دیا اورسرکاری اعزاز پدما بھوشن احتجاجا واپس کرنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب سو سے زائد دیگر سائنسدانوں نے بھی حکومت کوصاف صاف کہہ دیا اقلیتوں سے ہونا والا بدترین سلوک ناقابل قبول ہے، مودی سرکار ملک کو مذہبی بنیاد پر تقیسم کرنا چاہتی ہے۔

گذشتہ روزاداکاروں اورفلم میکرزکے ایک گروپ نے بھی سرکاری اعزاز واپس کرنے کا اعلان کیا تھا.

Comments

- Advertisement -