تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پارٹی ہدایت پر وزیراعلیٰ عہدے سے مستعفی

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تریویندر سنگھ نے استعفیٰ دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ ترویندر سنگھ راوت نے منگل کے روز اپنا استعفیٰ گورنر کو ارسال کیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ’بھارتیہ جنتا پارٹی نے چار سال قبل مجھے یہ عہدہ دے کر خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے کبھی اتنے بڑے عہدے کے بارے میں سوچا تک نہیں تھا، پارٹی نے اعتماد کر کے وزیراعلیٰ کا منصب دیا جو میری بہت بڑی خوش نصیبی ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’پارٹی نے مجھے عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی جس پر میں نے انہیں یہ منصب واپس دے دیا کیونکہ اب بی جے پی نے مشترکہ طور پر نیا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے‘۔ ترویندر سنگھ کا کہنا تھا کہ ’وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا اصل مقصد نئے چہرے کو سامنے لاکر کسی اور کو موقع دینا ہے تاکہ عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جاسکے‘۔

Comments

- Advertisement -