اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

دلخراش واقعہ: سوتیلے باپ کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اترپردیش میں سوتیلے باپ نے اپنی بارہ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، پولیس نے قبیح فعل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے مظفر نگر میں سوتیلے باپ نے انسانیت کو شرمادیا، درندہ صفت شخص نے اپنی بارہ سالہ سوتیلی بیٹی کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا، واقعہ رونما ہونے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے اور مقامی افراد نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مذکورہ بچی کی والدہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے دلخراش واقعہ بیان کیا، خاتون نے بتایا کہ میرے پہلے شوہر کا چند سال قبل انتقال ہوگیا تھا اس کے بعد میں نے دوسری شادی کی، میرے پہلے شوہر سے ایک بارہ سالہ لڑکی اور چھ سالہ بیٹا ہے۔

خاتون نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ میں محنت مزدوری کرتے ہوئے اپنے خاندان کا پیٹ پال رہی ہوں، خاتون نے الزام عاید کیا کہ جب میں نے اپنی بیٹی کی طبیعت خرابی پر ڈاکٹر کو دکھایا تو ڈاکٹر نے بتایا کہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے۔

خاتون کے مطابق میں نے اعتماد میں لیکر بچی سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ میرے کام پر جانے کے بعد سوتیلا باپ زبردستی جنسی زیادتی کرتا تھا اور کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتا۔

پولیس نے خاتون کی روداد پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اس گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں