اشتہار

بھارت، پروفیسرز نے امتحان میں ’جے شری رام‘ لکھنے والے طالبعلموں کو پاس کردیا!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں پروفیسرز نے امتحانی کاپی میں مضمون سے متعلقہ مواد لکھنے کے بجائے ہندوؤں کا نعرہ تحریر کرنے پر طالبعلموں کو پاس کردیا۔

اترپردیش کی شہر جے پور میں واقع یونیورسٹی کے طالبعلموں نے پیپرز میں عجیب و غریب حرکت کی، انھوں نے متعلقہ سوالوں کے جواب لکھنے کے بجائے کاپی پر ہندؤں کا نعرہ ’جے شری رام‘ تحریر کیا۔ امتحانات کی کاپی چیک کرنے والے دو پروفیسرز نے انھیں اس حرکت پر پاس بھی کردیا۔

اس کے علاوہ طالبعلموں نے جوابی شیٹ میں کرکٹرز کے نام بھی تحریر کیے، یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد دونوں پروفیسرزکو یونیورسٹی انتظامیہ نے معطل کردیا ہے۔

- Advertisement -

ویر بہادر سنگھ پرونچال یونیورسٹی کے سابق طالبعلم نے پیپرز کی چیکنگ کے لیے آر ٹی آئی (رائٹ ٹو انفارمیشن) فائل کی تھی، جس کے بعد طالبعلموں اور پروفیسرز کی یہ حرکت سامنے آئی۔

پچھلے سال 3 اگست کو دیویانشو سنگھ نے فارمیسی کے کورس کے 18 جوابی شیٹس کی دوبارہ سے جانچ کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

دیویانشو کا کہنا تھا کہ پروفیسرز نے رشوت لے کر ونے ورما اور اشش گپتا کو امتحانات میں پاس کیا ہے۔ طالبعلم نے باقاعدہ حلف نامے کے ساتھ اتر پردیش کے گورنر کو شکایت درج کروائی تھی۔

جوابی پرچوں کی دوبارہ جانچ سے یہ بات سامنے آئی کہ جن طلباء نے ’’جے شری رام’’ جیسے نعرے اور روہت شرما، ویرات کوہلی، ہاردک پانڈیا جیسے کرکٹرز کے نام لکھے تھے، انھیں پاسنگ گریڈز یا 50 فیصد سے زیادہ نمبرز دیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں