اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اقوام متحدہ میں عالمی دہشت گردوں کی فہرست کے معاملے پر بھارت کا بڑا یو ٹرن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کی سازش نا کام بنا دی، اقوام متحدہ میں عالمی دہشت گردوں کی فہرست کے معاملے پر بھارت نے بڑا یو ٹرن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سفارتی محاذ پر بھی بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے، یو این میں پلوامہ حملے کے سلسلے میں بھارت نے بڑا یو ٹرن لے لیا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ بھارت اور اس کے ہم نوا ممالک نے مسعود اظہر کا نام پلواما حملے سے نکال دیا ہے۔

- Advertisement -

بھارت اور مغربی ممالک نے مسعود اظہر کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد دی تھی، ذرایع کے مطابق قرارداد میں پہلے مسعود اظہر کو پلواما حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا تھا، 13 مارچ کو چین نے بھارتی درخواست پر تکنیکی اعتراضات لگائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  چین مسعود اظہر پر نئی قرارداد کی بھی سخت مخالفت کرے گا

پاکستان نے بھارت سے پلواما حملے پر مسعود اظہر کے ملوث ہونے کے ثبوت مانگے تھے لیکن بھارت نے تا حال پلواما حملے میں ملوث ہونے سے متعلق ثبوت نہیں دیے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ بھارت اور مغربی ممالک نے مسعود اظہر کو نئے انداز سے ٹارگٹ کر لیا ہے، مسعود اظہر کا نام اب بہ طور سربراہ جیش محمد ڈالنے کی درخواست کر دی گئی ہے۔

ذرایع کے مطابق بھارت اور مغربی ممالک نے پہلے مسعود اظہر پر پلواما حملے کا الزام لگایا تھا، اب ان سے متعلق نئی درخواست یو این کمیٹی میں آج سنی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں