پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بھارت: فلیٹ شیئر کرنے والی دوست کا قتل، لاش کے ٹکڑے بیڈ میں چھپا لیے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت میں  ایک شخص نے اپنی روم میٹ خاتون کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے بیڈ میں چھپا دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی روم میٹ خاتون کو قتل کردیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے بیڈ کی خالی جگہ پر چھپا دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ ہاردک شاہ اور 36 سالہ میگھا کرائے کے ایک فلیٹ میں رہتے تھے جہاں رینٹ ایگریمنٹ میں دونوں نے خود کو شادی شدہ ظاہر کیا تھا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع میگھا کی بہن کی جانب سے ملی، مقتولہ کی بہن کا کہنا تھا کہ ہاردک نے اسے فون کرکے بتایا ہےکہ اس نے میگھا کو قتل کردیا ہے اور ساتھ ہی اس نے  خودکشی کرنےکی دھمکی بھی دی۔

پولیس کے مطابق فلیٹ سے تعفن اٹھنے پر پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا جہاں انہیں  بیڈ سے لاش کے ٹکڑے ملے،گردن پر گلا گھونٹنےکے نشانات بھی موجود تھے تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو مدھیہ پردیش سے گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں : ایک اور لڑکی کی لاش فریج سے برآمد، قاتل گرفتار

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں دارالحکومت نئی دہلی کے نواحی علاقے میں ایک چھوٹے ہوٹل کے کمرے کے فریزر سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی تھی جس کی شناخت ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ نکی یادیو کے نام سے ہوئی تھی۔

پولیس نے ہوٹل کے مالک 24 سالہ ساحل گہلوٹ کو گرفتار کرلیا جس کی تین چار روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اس سے متعلق ہولناک انکشافات کیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں