تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت کا اڑتے تابوت مگ -21 طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی: بھارت نے اڑتے تابوت کھلانے والے مگ – 21 طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ چند روز قبل طیارہ حادثے میں دو افسران کی ہلاکت کے بعد کیا ہے۔ دو روز قبل مگ- 21 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں فضائیہ کے دو افسران ہلاک ہوگئے تھے۔

بھارتی ایئر فورس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مگ- 21 کا پہلا اسکواڈرن ستمبر میں ریٹائر کیا جائے گا جبکہ 2025 تک مگ- 21 کا استعمال مکمل طور پر ترک کردیا جائے گا۔

فضائیہ حکام کا کہنا ہے کہ طیاروں کو گراؤنڈ کرنے سے پہلے ان کے متبادل جہاز ایئر فورس میں شامل کیے جائیں گے۔

بھارتی فضائیہ کے پاس اس وقت تقریبا 70 مگ- 21 طیارے موجود ہیں جبکہ بھارتی فضائیہ حالیہ برسوں میں مغربی ساختہ طیاروں کی خرید میں مصروف رہی ہے۔

خیال رہے کہ حادثات کے باعث ’اڑتے ہوئے تابوت‘ کے نام سے مشہور مگ- 21 طیاروں کو 1963 میں بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا، 1971 سے اب تک بھارتی فضائیہ کے 400 سے زائد مگ 21 طیارے گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -