اشتہار

بھارت اپنے ہوائی اڈوں پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی حکومت نے فضائی سفر کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور طلب کو پورا کرنے کیلئے اپنے ہوائی اڈوں، مسافر طیاروں اور عملے کی بھرتی کیلئے اربوں ڈالر خرچ کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت اگلے دو سالوں میں ہوائی اڈوں پر تقریباً 980 بلین روپے ( 12 بلین ڈالر) خرچ کرے گا، جس میں موجودہ انفراسٹرکچر کی بہتری کے ساتھ ساتھ سفر کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے سینکڑوں نئے طیاروں کی شمولیت بھی شامل ہے۔

اس حوالے سے بھارت میں شہری ہوابازی کے وزیرجیوترادتیہ سندھیا نے میڈیا کو بتایا کہ اس منصوبے میں نئے ہوائی اڈے،ریگولیٹرز، ہوائی ٹریفک کنٹرولرز اور نئے فلائنگ اسکول شامل ہوں گے۔ بھارت ہوائی نقل و حمل میں ایک پاور ہاؤس بننا چاہتا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے چھ بڑے ہوائی اڈوں میں مسافروں کی گنجائش آج 192 ملین ہے جو اس سے بڑھ کر چار سالوں میں 420 ملین ہو جائے گی اور ہوائی جہازوں کی تعداد 700 سے بڑھ کر پانچ سالوں میں 2ہزار تک ہو جائے گی۔

سندھیا نے نئی دہلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شہری ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے اور صلاحیتوں کو قائم کرنے کی ضرورت ہے جو 2047 تک بھارت کے اندر 20 ٹریلین ڈالر کی معیشت کو سہارا دے سکیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان پہلے ہی ہوا بازی کی صنعت میں اپنی علیحدہ شناخت بنا رہا ہے، ایئر انڈیا لمیٹڈ نے گزشتہ ماہ تجارتی ہوا بازی کی تاریخ کے سب سے بڑے معاہدے کا اعلان کیا تھا، بوئنگ اور ایئربس ایس ای کئی برسوں سے ہندوستان سے پرزہ جات حاصل کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں