تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کورونا کی دوسری لہر میں بھارت کا نظام صحت تباہ، بھارتی حکومت نے شہریوں کو لاوارث چھوڑ دیا

واشنگٹن : امریکی اخبار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا کی خوفناک صورتحال میں بھارتی حکومت نے شہریوں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے ، لوگ اپنے پیاروں کوبچانےاورآکسیجن کےلیےمارے مارے پھر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھارت میں کورونا صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی دوسری لہرمیں بھارت کا نظام صحت تباہ ہوگیا اور بھارتی حکومت نے شہریوں کو لاوارث چھوڑیا۔

امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں آکسیجن، بستراور دوائیں میسر نہیں ہیں اور سرکاری اسپتالوں میں کوئی فون کاجواب نہیں دے رہا نہ مدد کررہاہے۔

اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آکسیجن سلنڈر کےلیےطویل قطاریں لگیں ہوئی ہیں اور حکومت کی آفیشل ہیلپ لائن بھی کام نہیں کر رہی ، بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں ریاست کہیں نظر نہیں آرہی۔

واشنگٹن پوسٹ میں کہا ہے کہ نئی دہلی میں حکومت کےبجائےلوگ رضاکارانہ مددکیلئےنکل آئے، کورونا سےمرنےوالوں کی میت جلانے کیلئے جگہ بھی کم پڑگئی ہے اور لوگ اپنےپیاروں کوبچانےاورآکسیجن کےلیےمارے مارے پھر رہے ہیں۔

کوروناکے ساتھ سہولتوں کی عدم دستیابی بھی اموات کی وجہ بن رہی ہے جبکہ تشویشناک حالت میں اسپتال آنے والوں سےپی سی آر ٹیسٹ مانگا جارہا ہے۔

خیال رہے بھارت میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 2لاکھ سے تجاوز کرگئی ، 24 گھنٹے میں 3ہزار293افرادجان سےگئے جبکہ ایک دن میں ریکارڈ 3 لاکھ 60 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

Comments

- Advertisement -