منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

‘دہشت گرد ممالک کی فہرست میں بھارت پہلے نمبر پر آ گیا’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہےکہ دہشت گرد ممالک کی فہرست میں بھارت پہلے نمبر پر آ گیا، بھارت نے ہمیشہ پاکستان اور امت مسلمہ کو دہشت گرد بناکرپیش کیا ، حقیقت یہ ہے بھارت دہشت گردی کے فالس فلیگ آپریشنز میں آگے ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی جریدے کی دہشت گرد فہرست میں بھارت پہلے نمبر پر آگیا، اس ریٹنگ سے پاکستانی پرامن مؤقف کی تائید ہوئی ہے اور بھارت کامنافقانہ چہرہ بےنقاب ہوا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بھارت نےہمیشہ پاکستان اور امت مسلمہ کو دہشت گرد بناکرپیش کیا ، حقیقت یہ ہے بھارت دہشت گردی کے فالس فلیگ آپریشنز میں آگے ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بھارت داعش جیسی تنظیموں سےملکرامت مسلمہ کوبدنام کر رہی ہے، پٹھان کوٹ،اڑی واقعات صرف بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے ذہنوں کی اختراع ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی جریدے نے بھارتی منافقت کی سیاست پرمہر ثبت کردی ، پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور دنیا میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان نہ اندرونی وبیرونی بلکہ عالمی سطح پرقیام امن کیلئےکرداراداکررہاہے۔

یاد رہے امریکی میگزین نے داعش اور بھارتی روابط دنیا کے سامنے رکھتے ہوئے داعش اوربھارتی گٹھ جوڑ کو عالمی اور علاقائی امن کیلئے خطرہ قرار دیا تھا اور کہا بھارت نے داعش کو استعمال کرکے انتہا پسندی، دہشت گرد نظریات کو فروغ دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں