پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے انڈر19 ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے انڈر19 ورلڈکپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی، فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست ہوئی۔

کوالالمپور میں کھیلے جانے والے انڈر19 ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی انڈر19 خاتون بیٹر مائیک وین وورسٹ 23 رنز بنا کر نمایاں رہیں، بھارت کی طرف سے گونگدی ترشا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بھارتی انڈر19 ویمنز کرکٹ ٹیم نے 83 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، بیٹنگ میں بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے گونگدی ترشا نے 44 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔

ساتھ بیٹر سانیکا چلکے 26 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جنوبی افریقہ انڈر19 ویمنز ٹیم کی طرف سے کیلا رینیکے واحد وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

بھارت ویمنز انڈر19 کرکٹ ٹیم کی پلیئر گونگدی ترشا کو ان کی آل راؤنڈر پرفارمنس کے باعث انڈر19 ویمنز ورلڈکپ فائنل کی بہترین پلیئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں