ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

بھارتی ٹیم پاکستان کیخلاف دباؤ میں رہے گی، حسن علی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف دباؤ میں رہے گی۔

ورلڈ کپ کا سب سے اہم میچ کل پاکستان اور بھارت کے درمیان احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی۔

پاکستان کا ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔

دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں 7 مرتبہ مدمقابل آئیں اور تمام میچز بھارت نے جیتے پاکستان کوئی میچ نہیں جیت سکا تاہم اس بار قومی ٹیم بھارت کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں اس بھارت کو شکست دیں گے، ہم یہاں ورلڈ کپ جیتنے آئے ہیں۔

حسن علی نے کہا کہ جب آپ مسلسل جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کرتے ہیں تو اس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور نیدرلینڈز، سری لنکا کیخلاف کامیابی سے مورال بلند ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف میچ میں ہم اس حقیقت سے واقف تھے کہ پچ فلیٹ تھی اور یہ ایک ہائی اسکورنگ میچ ہوگا۔

سری لنکن کھلاڑیوں کوشل مینڈس اور سمارا وکرما نے شاندار بیٹنگ اور ہمیں پیچھے دھکیل دیا لیکن ہم نے ڈیتھ اوورز میں زیادہ رنز نہ دے کر میچ میں واپسی کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں