اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

بھارت، نچلی ذات کے چوتھی جماعت کے طالبعلم پر ٹیچر کا بدترین تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک اسکول ٹیچر نے دلت طالبعلم کو پھل نہ توڑنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، انتظامیہ نے خاتون ٹیچر کو معطل کردیا۔

ضلع بریلی کے علاقے کلادیہ میں ایک پرائمری اسکول ٹیچر نے چوتھی جماعت کے طالب علم کو اسکول کے احاطے میں موجود درخت سے پھل توڑنے کہا، تاہم دلت برادری سے تعلق رکھنے والے طالب علم کے انکار کرنے پر اس پر پل پڑی۔

ملزم ٹیچر رانی گنگوار نے مبینہ طور پر 9 سالہ طالب علم کو کلاس روم میں بند کر کے اس پر جسمانی تشدد کیا، واقعہ سامنے آنے کے بعد بریلی میں بیسک ایجوکیشن آفیسر نے گنگوار کو معطل کر دیا۔

- Advertisement -

مذکورہ ٹیچر کے خلاف امن کی خلاف ورزی پر اکسانے کے ارادے سے جان بوجھ کر توہین کرنے کی دفعہ 352 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متاثرہ طالبعلم کی والدہ نے مقامی پولیس میں شکایت درج کرائی جس میں انھوں نے الزام لگایا گیا کہ بااثر افراد خاندان پر معاملہ ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہرش مودی نے تصدیق کی کہ بچے کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے جس میں بچے کے زخموں کی تصدیق کی گئی ہے، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں