پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

بھارت کی جانب سے ظفروال سیکٹر میں ایل اوسی کی خلاف ورزی: آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرسیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی، تاہم پنجاب رینجرزکی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارت کی توپیں خاموش ہو گئیں.

پاک فوج کے شعبہ نشرو اشاوعت  آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھرلائن آف کنٹرول پرسیز فائرکی خلاف ورزی عمل میں‌ آئی ہے‘ بھارتی فوج نےصبح ساڑھے آٹھ بجے ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ کاسلسلہ شروع کیا گیا.

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے ظفروال ورکنگ باؤنڈری لمبڑیال اوراکرم شہید چوکی پربلا اشتعال فائرنگ کی، تاہم پنجاب رینجرزکی جانب سے فوری بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی سورماؤں کی توپیں خاموش ہو گئیں۔

- Advertisement -

یہاں پڑھیں:لائن آف کنٹرول، رواں سال بھارت نے 178 بار خلاف ورزی کی، آئی ایس پی آر

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں‌ میڈیا سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے گذشتہ 3 سالوں میں‌ مجموعی طور پر 945 مرتبہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ صرف 4 ماہ کے دوران بھارت 314 مرتبہ سیزفائز کی خلاف ورزی کر چکا ہے، جس کے نتیجے میں 46 پاکستانی شہری شہید ہوئے ہیں.

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے جوابی کاروائی کے نتیجے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے  ہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں