جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بھارت آسٹریلیا سیریز کھٹائی میں پڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: کرونا وائرس کے باعث بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی سیریز تاحال فائنل نہ ہوسکی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے ریاستوں میں کرونا کے الگ الگ قوانین ہونے کے باعث سیریز فائنل نہیں ہوسکی ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ حکومت سے مشاورت کے بعد ہی دورے کو حتمی شکل دینگے۔

واضح رہے کہ بھارت کو اگلے ماہ ٹیسٹ سیریز کے لئے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے،مگر کوویڈ19 کے باعث شیڈول پر تاحال بے یقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

سابقہ شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم کو پچیس نومبر سے انیس جنوری تک آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کے علاوہ ایک روزہ میچز اور ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کھیلنی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں