جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کا فاتحانہ آغاز، بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے شکست

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کی جانب سے دیا گیا 229 رنز کا ہدف باآسانی 47 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

شبھمن گل نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی اور 101 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کپتان روہت شرما 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویرات کوہلی 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شریاس ایئر 15 اور اکشر پٹیل 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کے ایل راہول 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بنگلادیش کی ٹیم 49.4 اوورز میں 228 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور بھارت کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بنگلادیش کی آدھی ٹیم 35 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد توحید ریدوئے اور ذاکر علی نے شاندار شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔

توحید ریدوئے نے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 100 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ذاکر علی نے 68 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، تنزید حسن نے 25 رنز بنائے۔

کپتان نجم الحسن شنٹو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، مشفیق الرحیم اور سومیا سرکار بھی کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے فاسٹ بولر محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہرشت رانا نے تین اور اکشر پٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

 بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔

ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم اپنے اہم فاسٹ بولر جسپرت بمراہ سے محروم ہے تو بنگلہ دیشی ٹیم کو ممتاز آل راؤنڈر اور سابق کپتان شکیب الحسن کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بنگلہ دیش:

نجم الحسین شنتو (کپتان)، تنزید حسن، سومیا سرکار، توحید ہریدوے، مشفق الرحمان، مہدی حسن میراز، جیکر علی، رشاد حسین، تنظیم حسن شکیب، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان۔

بھارت:

روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، ہرشتھ رانا، محمد شامی اور کلدیپ یادیو۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔

روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں ہوگا جس کے لیے پاکستانی ٹیم یو اے ای کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-pakistani-team-leaves-for-dubai/

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں