ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

بھارت بنگلادیش ٹیسٹ میں لنگوروں کو سیکیورٹی پر تعینات کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان جاری کانپور ٹیسٹ میچ میں بندروں کی آمد روکنے کے لیے تربیت یافتہ لنگوروں کو سیکیورٹی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

کانپور میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بنگلادیش کی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنالیے ہیں، مومن الحق 40 اور مشفیق الرحیم 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

ذاکر حسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، شادمان اسلام 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان نجم الحسن شنٹو کو 31 رنز پر ایشون نے آؤٹ کیا۔

- Advertisement -

بھارت کی جانب سے آکاش دیپ نے دو اور روی چندر ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تاہم حیران کن طور پر کانپور کے اسٹیڈیم میں بندروں سے بچاؤ کے لیے تربیت یافتہ لنگوروں کو سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔

وینیو ڈائریکٹر سنجے کپور کا کہنا ہے کہ اسٹینڈز میں موجود براڈ کاسٹرز کو بندروں کی جانب سے کھانے پینے کی اشیا چھیننے کا خطرہ ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ باؤنڈری لائن کے پیچھے موجود اسٹینڈ جہاں براڈ کاسٹر کیمرے اور دیگر سامان رکھتے ہیں اسے ایک ساہ کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے تاکہ بندروں کو کھانے پینے کی چیزوں کو دیکھنے اور انہیں چووی کرنے سے روکا جاسکے۔

وینیو ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ بندر لنگوروں سے ڈرتے ہیں اسی لیے لنگوروں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ بندر اسٹیڈیم میں داخل نہ ہوسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں