اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ منٹوں میں فروخت

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کے تمام ٹکٹ منٹوں میں فروخت ہوگئے، یہ ٹکٹ دنیا کے بیاسی ممالک کے کرکٹ شائقین نے خریدے۔

آئی سی سی نے بتایا کہ دو ہزار بیس کے ویمنز ٹی ٹوئنٹی فائنل کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب آئی سی سی کا کوئی ایونٹ ہاؤس فل ہوگا۔

ٹکٹوں کی قیمتوں سے متعلق آئی سی سی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کے لئے بچوں کا ٹکٹ پانچ ڈالر( آسٹریلیا) اور بڑوں کے لئے 20 ڈالر رکھی گئی تھی، ٹکٹوں کی فوری فروخت کی وجہ مناسب قیمت بھی ہے۔

آئی سی سی نے بتایا کہ میگا ایونٹ کے دیگر میچوں کے ٹکٹ بھی فروخت ہو چکے ہیں، زیادہ تر میچوں کے ٹکٹ ابھی بھی دستیاب ہیں اور شائقین T20 ورلڈ کپ ڈاٹ کام پر اپنی نشستیں بک کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 16 اکتوبر سے کوالیفائرنگ راؤنڈ سے ہوگا، پاکستان اور بھارت 23 اکتوبر کو ملیبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہونگے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں