تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

اسکاٹ لینڈ نے بھارت کو ’تڑی‘ لگا دی

اسکاٹ لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت کو چیلنج کر دیا۔

اسکاٹش ٹیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پلیئرز اور ورلڈکپ کی ٹرافی کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں ‏بھارت کو تڑی لگا کر اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ آسان حریف ثابت نہیں ہوں گے۔

پوسٹ میں اسکاٹ لینڈ کا کہنا ہے کہ بھارت کو اگر یہ ٹرافی چاہیے تو اسے ہمارے سے مقابلہ کرنا ہو گا۔ اس ‏پوسٹ سے بھارتی ٹیم کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اسکاٹش ٹیم لڑنے کو تیار ہے اور ٹف ٹائم دے دی۔

آج بقا کی جنگ لئے انڈین ٹیم دبئی میں نسبتا کمزور اسکاٹ لینڈ سے مقابلہ کریگی، بھارت تین میچز کھیل چکا ‏، جس میں اسے ایک میں فتح ملی، آج کے میچ میں جیت کے بعد انڈیا ٹیم 4 میچز کھیل کر 4 پوائنٹس حاصل ‏کرسکتی ہے۔

بھارت نیوزی لینڈ کے درمیان دلچسپ صورت حال

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ٹو میں موجود نیوزی لینڈ تین میچز کھیل کر اس وقت تیسرے نمبر پر براجمان ہے، ‏آج کے میچ میں فتح کی صورت میں نیوزی لینڈ کے 6 پوائنٹس ہوجائے گی اور وہ افغانستان کو پیچھے چھوڑتے ‏ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ جائے گا.

نیوزی لینڈ کی فتح بھارت کے لئے بھی دھچکا ہوگی، کیونکہ بھارت کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لئے نیوزی لینڈ ‏کی ایک شکست کا انتظار ہے، ایسی صورت میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے رن ریٹ کا موازنہ کیا جائے گا، بہترین ‏رن ریٹ کی حامل ٹیم سیمی فائنل میں جانے کی حق دار ہوگی۔

اگر کیویز اپنے بقیہ دونوں میچز میں فتح حاصل کرلیتا ہے تو وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ٹو سے سیمی فائنل ‏کے لئے کوالیفائی کرجائے گی جبکہ بھارت اپنے بقیہ دونوں میچز جیت کر بھی سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکے ‏گا۔

Comments

- Advertisement -