منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بھارت آزادکشمیر پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے: مسعودخان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر کرنا بڑی کامیابی ہے، بھارت کشمیر کے معاملے پر اندرونی بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفارت خانے میں صدرآزاد کشمیر کے اعزاز میں عشائیہ رکھا گیا، اس موقع پر مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت آزادکشمیر پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہ کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی نسل کشی کا آغاز کردیا ہے، مودی آزاد کشمیر پر حملہ کرنا چاہتا ہے، پاک فوج ماضی کی طرح دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان نے جس طرح اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑا اس کی تاریخ نہیں ملتی۔

کشمیریوں کی شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: سید علی گیلانی

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری پاکستانی قوم کو متحد دیکھا ہے، دوطرفہ مذاکرات میں بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکا دیا۔

ادھر مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے وادی کشمیرجموں ریجن اور لداخ کے عوام سے چٹان کی طرح متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیری عوام اپنی شناخت، مذہب اور عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں