تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت: دیوالی کے موقع پر ہوٹل بند کیوں نہیں کیا؟ ہندو انتہا پسند کی مسلم شہری پر چڑھائی

دہلی: بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی بدسلوکی کے واقعات تھم نہ سکے، دیوالی کے موقع پر بھی مسلم نوجوان کو ہراساں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں ہندوانتہا پسند نے مسلم شہری کو ہوٹل کھولنے پر مغلظات بکیں اور زبردستی ہوٹل بھی بند کروا دیا۔ وائرل ویڈیو میں مذکورہ شخص نے اپنا نام نریش کمار سوریاونشی اور شناخت دائیں بازو کے گروپ بجرنگ دل کے کارکن کے طور پر کیا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ انتہا پسند ہوٹل کے اندر خاموشی سے بیٹھے بریانی فروخت کرنے والوں کی طرف بڑھا اور انہیں نازیبا الفاظ سے مخاطب کیا۔ ہوٹل بند کرنے کا حکم دے کر اونچی آواز میں کہا آئندہ ہندوؤں کے تہوار کے موقع پر دکان کھولی تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بھارتی نے مسلم شہری کو دھمکایا کہ تم نے دکان کیسے کھولی ہے؟ کس نے تمہیں اجازت دی؟ تمہیں پتہ نہیں ہے کہ یہ ہندو علاقہ ہے؟ آج دیوالی ہے۔۔۔اسے ابھی بند کرو۔

ہوٹل اسٹاف نے صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ شخص کی باتوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام نے واقعے کا نوٹس لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے جلد پیش رفت ممکن ہے۔

Comments

- Advertisement -