تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بھارت میں وحشیانہ قتل کی واردات، ہتھوڑے سے سر کچل ڈالا

بھارت : بیوی کو قتل کرکے ڈکیتی کی چھوٹی کہانی بنانے والا شوہر پکڑ اگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل سمیت زیورات اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے، جس نے گزشتہ روز اپنی بیوی کو جھگڑے کے بعد ہتھوڑے سے مار کر قتل کر دیا تھا اور پولیس کے سامنے ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل کی جھوٹی کہانی گڑھ دی تھی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی کرکے جیل بھیج دیا اور اس کے قبضے سے قتل میں استعمال کیا جانے والا ہتھوڑا اور لوٹا ہوا مال زیورات اور بیگ بھی برآمد کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق رامپور کے تھانہ عظیم نگر علاقے میں واقع بڑپورا شمالی گاؤں کے رہنے والے ایک شخص نے گزشتہ روز تھانہ عظیم نگر پر اطلاع دی تھی کہ اس کی بہن اور بہنوئی نریندر پال ولد خوشالی رام ساکن گرام سرسواں ہرچند تھانہ بھگت پور ضلع مرادآباد سے گھر پر آرہے تھے کہ راستے میں جنگل گاؤں بہادر گنج میں تین نامعلوم افراد نے مار پیٹ کرتے ہوئے ان سے نقدی اور قیمتی زیورات لوٹ لیے۔

پولیس نے مذکورہ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کیا اور اگلے ہی روز تفتیش کے بعد شکایت دہندہ کے بہنوئی نریندر پال کو گرفتار کرلیا جس کی نشاندہی پر بیوی کو جان سے مارنے کے لئے استعمال کیا گیا ہتھوڑا اور لوٹ دکھانے کے لیے چھینے گئے زیورات و نقد رقم برآمد کرلی۔

پوچھ گچھ کے بعد ملزم نریندر پال نے بتایا کہ "کالج کے زمانے سے ہی گاؤں کی رہنے والی ایک لڑکی سے میرا عشق چل رہا تھا۔ ہم دونوں شادی کرنا چاہتے تھے، لیکن میرے گھر والوں اور رشتہ داروں نے میری شادی گاؤں بڑپورہ شمالی کی رہنے والی ایک لڑکی سے کرا دی۔ میرے گاؤں کی رہنے والی اس لڑکی سے میں آج بھی محبت کرتا ہوں۔

اس لئے میں نے سوچا کہ میں اپنی بیوی کو ہی راستہ سے ہٹا دیتا ہوں۔ 22 جولائی کو میں اپنی اہلیہ کو دوائی دلانے کے لیے رامپور اپنی موٹر سائیکل سے آیا تھا راستہ میں سے میں نے ایک دوکان سے ہتھوڑا خرید کر موٹر سائیکل کے بیگ میں رکھ لیا اور راستہ میں مجھے کہیں بھی موقع نہیں ملا۔

ملزم نے بتایا کہ میں اپنی اہلیہ کو اس کے گاؤں میں ان کے کھیت دیکھنے کے بہانے سے لے گیا۔ پھر نے وہیں موقع دیکھ کر ہتھوڑے سے اپنی بیوی کے سر میں پیچھے سے کئی وار کئے۔مجھے جب مکمل یقین ہو گیا کہ وہ مر چکی ہے تو میں نے آم کے باغ میں کچھ دور جاکر گھانس میں ہتھوڑا اور اپنی اہلیہ کے زیور بھی وہیں جھاڑیوں میں چھپا دیے۔

ملزم کے مطابق پھر میں نے وہیں کھڑے ہوکر اپنے سسر کو فون کرکے بتایا کہ ہم کھیت دیکھنے کے لیے آئے تھے یہاں پر تین بدمعاشوں نے ہمیں لوٹا اور میری اہلیہ کو سریوں سے بہت مارا ہے۔

اس کے بعد میری گھر والی کے اہل خانہ بھی وہاں پہنچ گئے اور علاج کے لئے ہسپتال لے گئے۔ میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -