بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر: ’’جذبہ حقِ خودارادیت کا مقابلہ فوج بڑھا کر نہیں کیا جاسکتا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارت خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کرررہا ہے البتہ عوام کے جذبہ حق خودارادیت کا مقابلہ فوج بڑھا کر نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرگہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں خوف وہراس پھیلانےکی کوشش کررہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکی ڈیموگرافی تبدیل کرانےکی سازش کررہاہے، اسی وجہ سے وہاں ماورائے عدالت قتل کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ گئے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں اپنےمزموم مقاصدحاصل نہیں کرسکتا کیونکہ عوام کے جزبہ حق خودارادیت کامقابلہ فوج بڑھانےسےنہیں کیاجاسکتا، تاریخ نے ثابت کیا کہ جزبے کو عددی تعداد سے شکست نہیں دی جاسکتی۔

مزید پڑھیں: بھارت کشمیر میں انسانی تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی کرنے جارہا ہے، سید علی گیلانی

وفاقی وزیر نے نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں ہونے والی بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے اور مظالم کے سلسلے کو فی الفور بند کروائے۔

واضح رہے کہ مودی سرکار امریکی صدر کی جانب سے ثالثی کی پیش کش کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، صرف دو ہفتے کے دوران بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید اڑتیس ہزار فوجی تعینات کردیے اور آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کی تیاری کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں