بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے بس اسٹاپ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بے رحماںہ طریقے سے کئی افراد ایک عورت کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
مدھیا پردیش کے شہر ساگر میں واقع بس اسٹاپ پر عورت کو کئی افراد ڈنڈے سے مارتے نظر آرہے ہیں جب کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے مذکورہ عورت کے منہ پر لات بھی ماری اور اسے کھینچتے ہوئے لے جارہے ہیں۔
وہاں کئی دیگر افراد بھی کھڑے تماشہ دیکھ رہے ہیں، اس سلسلے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں 26 سالہ پراوین راکیور، 20 سالہ وکی یادیو اور 40 سالہ راکیش پراجا پتھی شامل ہیں۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گوپال گنج پولیس نے اس مذموم حرکت پر ایکشن لیتے ہوئے تینوں افراد کو حراست میں لیا۔