تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

بھارت، جنسی زیادتی کی مزاحمت، دوشیزہ نذر آتش

نئی دہلی : بھارتی ریاست بہار میں جنسی زیادتی میں مزاحمت پر نذر آتش کی جانے والی دوشیزہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ 7 دسمبر کو بھارتی ریاست بہار کے ضلع مظفرپور میں اس وقت پیش آیا جب کچھ وحشی درندوں نے 23 سالہ لڑکی کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

متاثرہ لڑکی نے وحشی درندوں کے سامنے مزاحمت کی تو ملزمان نے دوشیزہ کو نذر آتش کردیا جس کے باعث لڑکی کا 80 فیصد جھلس کردیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے اداروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت میں پٹنہ کے اپولو اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ 10 ہفتہ سے زائد زندگی و موت کی جنگ لڑنے کے بعد جان کی بازی ہار گئی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹی کی زبان پر آخری الفاظ ’مجھے انصاف چاہیے، جن افراد نے جرم کیا ہے انہیں ضرور پھانسی ہونی چاہیے‘ تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق متاثرہ لڑکی کو راجہ رائے نامی شخص نے ریپ کرنے کے دوران مزاحمت پر آگ لگائی تھی۔

مزید پڑھیں : لڑکی سے زیادتی: ماں نے بیٹے کو جلانے کا مطالبہ کردیا

بھارت میں جنسی زیادتی میں ملوث رکن اسمبلی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

مظفرپور پولیس اسٹیشن میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق 23 سالہ خاتون اپنے بھانجے اور بھتیجے کے ساتھ گھر میں تھی کہ ملزم زبردتی گھر میں داخل ہوا اور متاثرہ خاتون کا ریپ کرنے کی کوشش تاہم مزاحمت پر خاتون کو آگ لگادی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم راجہ رائے کو گرفتار کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -