تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

بھارت میں اندوہناک واقعہ، دیکھنے والے آبدیدہ ہوگئے

بجنور : بھارت میں مجبور ماں نے اپنے دو بچوں کے ہمراہ موت کو گلے لگا لیا، اطلاعات کے مطابق ماں نے پہلے اہنے دونوں بچوں کو پھانسی لگائی اور پھر خود بھی پھندے پر جھول گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں ایک ماں نے اپنے دو معصوم بچوں کو پھانسی پر لٹکانے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

ضلع بجنور تھانہ نجیب آباد کے سوپوری میں گزشتہ رات ایک خاتون نے اپنے دو معصوم بچوں کو پھانسی پر لٹکا کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا، اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے تینوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کیا۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش میں گھریلو تنازعہ کا شک ظاہر کیا ہے، فی الحال پولیس متعدد پہلوؤں سے باریکی سے تفتیش و معلومات طلب کر رہی ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے ہلاک ہونے والی خاتون کے شوہر کو حراست میں لے کر معاملے کی تفتیش  شروع کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -