جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

بھارت نے ایشین ہاکی چیمئنز ٹرافی کا فائنل جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے ایشین ہاکی چیمئنزٹرافی کا فائنل مقابلہ اپنے نام کرلیا، چین کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فائنل مقابلے میں چین کو بھارت کے ہاتھوں 0-1 سے شکست ہوئی، فاتح ٹیم کی جانب سے جوگراج سنگھ نے گول اسکورکیا، چین نے مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی مگر اسے پلیئرز کو کامیابی نہ مل سکی۔

اس سے قبل ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

- Advertisement -

موکی میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرادیا۔

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہراکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اور برانز میڈل اپنے نام کیا۔

پاکستان کے سفیان خان اور حنان شاہد نے 2،2 گول کیے، پاکستا ن نے تیسرے کوارٹر میں 3 اور چوتھے کوارٹر میں 2 گول کیے، پاکستان نے ایونٹ میں 3 میچز جیتے، 2 میں شکست ہوئی 2 ڈرا ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں میزبان چین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، تاہم اسے بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں