جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

بھارت دس سال بعد ہاکی کپ ایشیا کا ہیرو بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا : ہیرو ایشیا ہاکی کپ 2017 کے فائنل میں بھارت نے ملائیشیا کو شکست دے کر ایشین چیمپیئن کا اعزاز حاصل کرلیا جب کہ پاکستان تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا.

تفصیلات کے مطابق بھارت نے دس سال ایشیا کپ چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجانے کے لیے فائنل میں ملائیشیا کو 2-1 شکست سے دوچار کیا،بھارت کی جانب سے رمن دیپ سنگھ نے میچ کے آغاز میں ہی جب کہ میچ کے اختتام سے قبل للت اپاڈھے گول اسکور کیئے.

بھارت اپنے جارحانہ کھیل کے باعث پورے میش کے دوران ملائشیا پر حاوی رہی اور ان کا واحد گول میچ کے 50 ویں منٹ میں شاہرل صبا نے کیا تاہم یہ گول ان کے کسی کام نہ آ سکی اور بھارت بآسانی چیمپئنز ٹرافی لے اُڑا.

- Advertisement -

دوسری جانب تیسری پوزیشن کے لیئے کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 6-3 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی، میچ کی خاص بعد اعجاز احمد کی ہیٹ ٹرک ہے.

خیال رہے بھارت نے اس ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کر کے ایشین چیمپیئن بن گیا اور اپنے پول میں ناقابل شکست رہا تاہم پاکستانی ٹیم گو کہ تیسری پوزیشن لینے میں تو کامیاب ہو گئی تاہم ابھی بہت سی کمزوریوں کو دور کرنا ابھی باقی ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں