تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پھرتیلی دادی نے دنیا کو حیران کردیا، ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی : بھارت کی عمر رسیدہ ثقافتی مارشل آرٹسٹ نے لاک ڈاون کے دوران سڑکوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کے دوران دنیا کی بڑی بڑی معیشتیں بھی معاشی مشکلات کا شکار ہوئی ہیں لیکن بھارت میں عام شہریوں کو بھی کرونا نے معاشی طور پر کافی متاثر کیا ہے۔

ایسی ہی ایک 85 سالہ بھارتی خاتون شانتا بالو پوار بھی ہیں جنہیں کرونا کے باعث سڑکوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنا پڑرہا ہے تاکہ اپنا گزر بسر کرسکیں۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر پونے کی پچاسی سالہ خاتون ثقاقتی مارشل آرٹسٹ کو سڑک پر لاٹھی کاٹھی کے ذریعے پھرتیاں دکھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مہاراشٹر کی سڑکوں پر فن کا مظاہرہ کرنے والی خاتون سے متاثر ہوکر لوگ نہ صرف ان کی پیسوں سے مدد کرتے ہیں بلکہ چائے پانی کا بھی انتظام کرتے ہیں۔

خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بالی ووڈ اداکاروں نے عمر رسیدہ مارشل آرٹسٹ کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا، بھارتی اداکار رتیش دیش مک نے کہا کہ ’کوئی مجھے ان خاتون کا پتہ بتا سکتا ہے تاکہ خاتون نے رابطہ کیا جاسکے‘۔

اداکار سونو سود نے ’خاتون کو مارشل آرٹ اسکول کھول کر دینے کی پیشکش کی جہاں وہ خواتین کو دفاعی صلاحیتوں سے آراستہ کرسکیں‘۔

Comments

- Advertisement -