تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

کشمیریوں پر پیلٹ گولیاں اور ہریانہ میں بلوائیوں کو آزادی؟ بھارتی اداکار

ممبئی : بھارتی اداکار اعجاز خان نے کہا ہے کہ ہریانہ اور پنجاب میں سیکیورٹی فورسز پر حملے ہورہے ہیں لیکن جیسے کشمیریوں پر پیلیٹ گن استعمال ہوئیں ویسی ہریانہ اور پنجاب کے بلوائیوں پر پلیٹ گن کیوں نہیں فائر کیے گئے؟

بھارتی اداکار اعجاز خان نے اپنے ایک بیان میں مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہریانہ اور پنجاب میں آگ لگی ہوئی ہے، گاڑیاں نذرِ آتش کی جا رہی ہیں دو درجن لوگ ہلاک ہوچکے ہیں اور مسلح افراد سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کر رہے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر بلوائیوں پر پیلٹ گن کا استعمال نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی پیلٹ گن کا استعمال کیا جانا عام ہوگیا ہے لیکن یہ دیکھ کر افسوس ہوا کیا کہ پنجاب اور ہریانہ میں فسادیوں پر پیلٹ گن فائر نہیں کیے اور نہ کشمیریوں کی طرح انہیں گرفتار کیا گیا۔


 یہ پڑھیں : گروگرمیت مجرم قرار، ہنگامہ آرائی میں ہلاکتوں کی تعداد31ہوگئی


بھارتی اداکار نے اپنی حکومت کی اس دوغلی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے حکومت سے ہریانہ اور پنجاب میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کرنے اور علاقے میں امن و مان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی عدالت کی جانب سے مذہبی رہنما گرو گرمیت سنگھ کو دو خواتین کے ساتھ زیادتی کا مجرم قرار دینے کے بعد پنجاب اور ہریانہ میں فیصلے کے خلاف فسادات پھوٹ پڑے ہیں جس میں اب تک 31 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -