ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

نامور بھارتی اداکار کبیر خان کراچی پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف بھارتی ہداتیکار و فنکار کبیر خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، انہوں نے کراچی آمد پر مُسرت انتہائی مسرت کا اظہار کیا ۔

  تفصیلات کے مطابق کبیر خان نے کراچی میں منعقدایک نجی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ وہ کراچی آکربہت خوش ہیں ۔ ان کا مزید کہتا تھا کہ مجھےافسوس ہے کہ یہ میرا ایک روزہ دورہ ہے ۔ میں یہاں کے لوگوں سے ملنا چاہتا ہوں۔

kabir-1

- Advertisement -

کبیر خان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ صورتحال کو صرف عوام ہی دور کرسکتے ہیں ۔ دونوں ممالک کی عوام کو ایک دوسرے سے تعلقات بڑھا کر سیاسی کشیدگی کو مسترد کرنا ہوگا ۔

kabir-3

ڈائریکٹر کبیر خان نے مزید کہا کہ حال ہی میں نشر ہونے والی فلم بجرنگی بھائی جان کو دونوں ممالک کی عوام نے بے حد پسند کیا ۔


غلطی سے بارڈر پار کرنے والی لڑکی گیتا کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا

کہ گیتا نے دس سال قبل غلطی سے سرحد پار کی جس کو دس سال بعد بھارت پہنچایا گیا 


انہوں نے مزید کہا کہ گیتا دس سال تک کراچی میں رہائش پذیر رہی اور یہاں اس کا بہت خیال رکھا گیا اورساتھ خیریت کے ساتھ اسے واپس اس کے گھر پہنچانے پرمیں خصوصاً ایدھی صاحب کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

kabir-2

اس موقع پر انہوں نے بالی وڈکو سراہا کہ ایک اچھی فلم کے بننے سے لاپتہ لڑکی کو اس کے گھر کی نشاندہی ہوگئی ۔ اس طرح کی فلمیں دونوں ممالک کی کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرسکتی ہیں ۔

فلم بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان کے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مووی کے نشر ہونے کے بعد سلمان خان کے کردار کو دونوں ممالک میں ایک جیسی پذیرائی ملی اور عوام نے اس کردار کو بے پناہ پسند کیا ہے جس کے باعث مووی نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے ۔

حافظ سعید اور کبیر خان تنازعہ

kabir-khan

واضح رہے حال ہی میں جاری ہونے والی فلم فینٹیم میں کبیر خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ جس کا ٹریلیر نشر جاریہونے کے بعد جماعت الدعوۃ کے سربراہ نے اس فلم کو پاکستان میں نشر نہ ہونے کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

عدالت کی جانب سے اس فلم کو پاکستان میں شائع ہونے سے روک دیا تھا ۔ فلم میں یہ بتایا گیا تھا کہ پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال کی جاتی ہے ۔

حافظ سعید کے عدالت سے رجوع کرنے پر پاکستان میں مویز دیکھنے کے شوقین افراد میں اس اقدام کا مذاق بھی بنایا گیا تھا ۔

فیٹیم مووی کے ڈائیریکٹر کبیر خان ہیں، فینٹیم مووی تنازعے کے باعث باکس آفس پر کوئی ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں