تازہ ترین

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

الیکشن کمیشن نے افسران کو عام انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2024...

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے...

کارتک آریان کو ’میرے پاس تم ہو‘ کا ہمایوں سعید بننے کا مشورہ

بالی ووڈ کے سپر اسٹار کارتک اْریان کو بھارتی صحافی نے ورسٹائل پاکستانی اداکار ہمایوں سعید جیسا ہیرو بننے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی مقبول فلم ‘عاشقی’ کا تیسرا سیکوئل آنے جارہا ہے جس میں مرکزی کردار کارتک آریان نبھائیں گے۔

اداکار سمیت فلم کے ڈائریکٹر موہت سوری نے بھی فلم کی پہلی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کی۔

اس حوالے سے معروف بھارتی صحافی اور فلمی ناقد روہت جیسوال نے تبصرہ کیا۔

انہوں نےٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ‘میں چاہتا ہوں کارتک عاشقی 3 میں کبیر سنگھ (شاہد کپور) جیسا کردار اپنائیں لیکن وہ کردار دل شکستہ ہونا چاہیے جو کہ گہرے غم میں ہے ناکہ کبیر سنگھ کی طرح جارحانہ ‘۔

روہت جیسوال نے مزید لکھا ‘کارتک کو ایسا کردار بھی اپنانا چاہیے جو عاشق تو ہو لیکن بدلہ نہ لینا چاہتا ہو جیسا ہمایوں سعید نے میرے پاس تم ہو ڈرامے میں نبھایا تھا’۔

واضح رہے کہ فلم عاشقی 1990 میں ریلیز کی گئی تھی جس کے بعد عاشقی 2 کو 2013 میں ریلیز کیا گیا جس میں اداکارہ شردھا کپور نے ڈیبیو کیا تھا اور ان کا ساتھ اداکار ادیتیا رائے کپور نے نبھایا تھا۔

عاشقی ٹو کم بجٹ میں بننے والی فلم تھی جس نے باکس آفس پر کروڑوں روپے کا بزنس کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -