بھارتی اداکارہ ریم سمیر شیخ نے وہاج علی سے پہلی نظر میں محبت ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
بھارتی اداکارہ ریم شیخ نے وہاج علی سے اپنی بے پناہ محبت کا اعتراف سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہاج علی انہیں بے حد پسند ہیں، انہیں وہاج کی ایک جھلک دیکھتے ہی پیار ہوگیا تھا۔
ایک صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ ریم شیخ نے بتایا کہ انہیں وہاج علی سے پہلی نظر میں ہی محبت ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ جب بھارتی اداکارہ ریم شیخ نے ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کے ’سعد‘ کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہو۔
اس سے قبل بھی ایک انٹرویو میں ریم شیخ نے زندگی میں ایک بار وہاج علی سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال وہاج علی کے لیے شاندار رہا، انہوں نے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا‘ اور ’میں‘ میں مرکزی کردار نبھایا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔
’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی کے ساتھ ہانیہ عامر شامل تھیں جبکہ ’میں‘ میں عائزہ خان اور ازیکا ڈینئل نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔