جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عرفان خان کے بعد معروف بھارتی اداکار رشی کپور بھی چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارتی اداکار عرفان خان کے بعد ایک اور اداکار رشی کپور نے بھی دنیا کو الوداع کہہ دیا، وہ کینسرکےعارضے میں مبتلا تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایک اوربالی ووڈاداکار کینسر سے جنگ ہار گیا، بالی ووڈ پر چار دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار رشی کپور 67برس کی عمر میں انتقال کرگئے ، رشی کپورکوگزشتہ روز ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔

سال 2018 سے 67سالہ رشی کپور کینسر کے مرض میں مبتلاتھے اور طویل عرصے امریکا میں زیرعلاج رہے، وہ طویل عرصے امریکا میں زیرعلاج رہے اور 2019 میں صحت یابی کے بعد وہ بھارت واپس آئے تھے۔

- Advertisement -

رشی کپورنے فلمی کیریئرکاآغازوالدکی ہدایت میں بننےوالی فلم’’میرانام جوکر‘‘سےکیاتھا، انہوں نے طویل فلمی کیریئر میں ڈیڑھ سوفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، رشی کپورنےاداکارہ نیتوسنگھ سے شادی کی تھی، ان کے بیٹے رنبیر کپوربھی معروف اداکار ہیں۔

خیال رہے گذشتہ روز بھارتی معروف اداکارعرفان خان چل بسے ، وہ آئی سی یو میں زیر علاج تھے اور والدہ کی تدفین میں شرکت نہ کرنے پر بہت زیادہ رنجیدہ تھے۔

ڈاکٹر کے مطابق عرفان خان کی بڑی آنت کولون میں انفیکشن ہوا تھا جس کی وجہ سے اُن کی موت واقع ہوئی۔ 53 سالہ اداکار کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابیل شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں