تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بھارتی اداکار بے دردی سے قتل، گھر سے تشدد زدہ لاش برآمد

ممبئی: بھارتی اداکار سریندرا بنتوال کو بے دردی سے قتل کردیا گیا، اُن کی تشدد زدہ لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ 39 سالہ اداکار سریندرا بنتوال کی لاش ایک روز قبل ریاست کرناٹکا کے جنوبی ضلع کناڈا سے برآمد ہوئی، اُن کے جسم پر تشدد کے  نشانات موجود تھے۔

پولیس حکام کے مطابق ضلع کناڈا سے تعلق رکھنے والے اداکار کو بے رحمی کے ساتھ قتل کیا گیا، اُن کی لاش گھر میں رکھے صوفے پر پائی گئی، جس پر چاقو سے کیے گئے وار کے کئی زخم موجود تھے۔

پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

اداکار کے قریبی ساتھیوں نے بھی اس بات کا شک ظاہر کیا ہے کہ انہیں پیسوں کی لین دین کی وجہ سے قتل کیا گیا، ابھی تک کسی بھی شخص کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا۔

بنتوال قصبے کی پولیس کے سربراہ اور تفتیشی افسر ٹی ڈی ناگ راج کا کہنا تھا کہ ’ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اداکار کو مالی معاملات کی وجہ سے قتل کیا گیا’۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا، تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ قتل کی تحقیقات کو مختلف زاویوں سے دیکھا جارہا ہے، ہم جلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے‘۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کا تعلق تلنگا انڈسٹری سے تھا، انہوں نے شوبز کیریئر کے دوران کئی فلموں میں کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لواہا منوایا۔

Comments

- Advertisement -