بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

بھارتی اداکارہ نے اماراتی رہائشی پر آن لائن جنسی ہراسگی کا الزام عائد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی : اماراتی رہائشی نے بھارتی اداکارہ کو ہراساں کرنے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرا واٹس ایپ ہیک ہوگیا تھا‘۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی تامل فلموں میں کام کرنے والی معروف اداکارہ نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے رہائشی پر آن لائن جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا ہے اور دعویٰ کیا کہ مذکورہ شخص واٹس ایپ پر نامناسب پیغامات بھیجتا تھا۔

بھارتی اداکارہ نیہا سکسینا کا کہنا ہے کہ وہ کانندا اور مالایالم جیسی مشہور تامل فلموں سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

- Advertisement -

نیہا سکسینا کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کی جانب سے معاملے پر معافی کی درخواست کے بعد میں نے جنسی ہراسگی کی شکایت متحدہ عرب امارات تک پہنچا دی ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ابوظہبی کے ایلسن نامی رہائشی نے جنسی ہراسگی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ رواں برس 20 نومبر کو پیش آنے والے آن لائن جنسی ہرسگی کے معاملے کے بعد اداکارہ نیہا نے اماراتی رہائشی ایلسن کو شرمندہ کرنے کے لیے اس کے واٹس ایپ پیغامات کا عکس لے کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹز پر شیئر کردیا۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والے اسکرین ساٹ سے واضح ہورہا ہے کہ پیغامات بھیجنے والا شخص اداکارہ کے منیجر سے کس بد فعلی کا مطالبہ کررہا ہے۔

نیہا سکسینا کے مطابق ایلسن کے والد کا یہ کہنا کہ ان کے بیٹے کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا تھا بلکل غلط ہے میری جانب پولیس میں شکایت درج کروانے کے بعد سے ایلسن کا موبائل بند ہے۔

بھارتی اداکارہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اماراتی رہائشی آن لائن جنسی ہراسگی جیسے قبیح عمل کی تحریری طور پر معافی مانگے۔

نیہا سیکسینا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تحریر کیا کہ میں نے اماراتی رہائشی نے انسٹاگرام اور فیس بُک کی تفصیلات دیکھی تو معلوم ہوا کہ ایلسن ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہا ہے اور اس کا ایک خوبصورت بیٹا بھی ہے اس کے باوجود وہ دوسری لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں