ممبئی: بالی ووڈ کی سینئر اور معروف اداکارہ کرن کھیر کینسر کے موذی مرض مبتلا ہوگئیں۔
بھارتی اداکار انوپم کھیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ اُن کی اہلیہ کرن کھیر کو بلڈ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’افواہوں سے صورت حال بہتر نہیں ہوسکتی لہذا میں اور سکندر سب کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ کرن کو خون کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے‘۔
انوپم کھیر نے بتایا کہ ’کرن کا علاج جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اس بیماری کو شکست دے کر پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جائیں گی، وہ بہتری کی جانب گامزن ہیں‘۔
— Anupam Kher (@AnupamPKher) April 1, 2021
اداکار نے ڈاکٹرز اور طبی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم اُن سب کے شکر گزار ہیں جو کرن کا علاج کررہے ہیں‘۔ انوپم کھیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ ’کرن کھیر مشکل حالات سے لڑنا اور ان کا بہادری سے مقابلہ کرنا جانتی ہیں‘۔
مزید پڑھیں: اداکار سنجے دت کینسر میں مبتلا
یہ بھی دیکھیں: کینسر انسانی جسم میں کس طرح پھیلتا ہے؟ معلوماتی ویڈیو دیکھیں
انوپم کھیر نے لکھا کہ میری اہلیہ بہت رحم دل اور انسان دوست ہیں، یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ اُن سے پیار کرتے ہیں، ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کرن کو دعاؤں میں یاد رکھیں‘۔