بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

ایک اور بالی ووڈ اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : سلمان خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکارہ ثناء خان نے بھی اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑ دینے کا اعلان کردیا۔

بگ باس سیزن 6 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی ادارہ ثناء خان نے مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو خیر باد کہنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا، انہوں نے کہ اب وہ اپنی زندگی اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق انسانیت کی خدمت میں گزاریں گی۔

ثناء خان نے ’بسم اللہ الرحمٰن الرحیم‘ سے اپنے سوشل میڈیا پیغام کا آغاز کرتے ہوئے اسے اردو اور انگریزی زبان میں جاری کیا تاکہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ان کے مداحوں کو بھی آگاہی ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ ’دولت، شہرت اور عزت حاصل کرنے کے باوجود ایک کشمکش میں تھی اور بہت سے سوالات میرے ذہن میں تھے جس کے سوالات گزشتہ کئی دنوں سے تلاش کررہی تھی‘۔

سابق بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’اسلام کی روشنی میں اپنے جواب ڈھونڈے تو اُنہیں جواب ملا کہ ہماری دُنیاوی زندگی کا مقصد آخرت کو بہتر بنانا ہے اور یہ اُسی وقت ممکن ہے کہ جب ہم اللّہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق زندگی گُزاریں گے‘۔

ثناءخان نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ شوبز انڈسٹری چھوڑ کر اپنی تمام زندگی انسانیت کے خدمت پر وقف کریں گی اور وہ اللّہ تعالیٰ کے حکم پر چلنے کا پکّا ارادہ کر رہی ہیں‘۔

اُنہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’سب اُن کے لیے دُعا کریں کہ وہ اپنے اس فیصلے پر ہمیشہ قائم رہیں‘۔

ثناء خان کی مشہور بالی وڈ فلموں میں جے ہو، وجہ تم ہو، ممبئی ٹو گوا، ہلّا بول اور ٹوائلٹ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : فلموں سے ایمان خطرے میں پڑ گیا، دنگل گرل زائرہ وسیم نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا

خیال رہے ان سے قبل عامر کی بیٹی کا کردار کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فیلڈ میں کام کرنے کی وجہ سے ان کا ایمان خطرے میں پڑرہا ہے اور وہ بہت خاموشی سے اپنے مذہب سے دور ہوتی جارہی ہیں لہٰذا وہ بالی ووڈ چھوڑ رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں