پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

معروف بھارتی اداکارہ نے والد سے متعلق اہم بات بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کو ان کے والد نے گولی کیوں ماری تھی؟ کیا یہ بات افواہ تھی یا حقیقت؟ سچ سامنے آگیا۔

بھارت کی 1985 کی مشہور زمانہ فلم ’رام تیری گنگا میلی‘ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یاسمین عرف منداکنی نے ایک بھارتی ٹی وی شو میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی نجی زندگی اور کیرئیر میں پیش آنے والے مختلف دلچسپ واقعات کا ذکر کیا اور کچھ حقائق سے پردہ اٹھایا۔

ویسے تو منداکنی اپنی نجی زندگی کے متعلق کم ہی بات کرتی ہیں لیکن انہوں نے اس شو میں اپنے حوالے سے پھیلی ایسی افواہ کے بارے میں بتایا جس نے ان کو بے حد پریشان کردیا تھا۔

منداکنی نے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ اپنی فلم کی شوٹ پر پہنچیں تو سب لوگ ان سے ان کی خیریت دریافت کررہے تھے، ہر کوئی ان سے پوچھ رہا تھا کہ آپ ٹھیک تو ہیں؟

اداکارہ نے بتایا کہ سب کا ان سے ایک ہی سوال کرنا ان کے لیے حیران کن تھا لیکن ان کو بعد میں پتا چلا کہ ان کے حوالے سے یہ افواہ پھیلی ہوئی تھی کہ اداکارہ کے والد نے ان کو گولی ماردی ہے اسی بات کے سبب ان کو صحیح حالات میں دیکھ کر سب حیران ہو رہے تھے۔

واضح رہے کہ اداکارہ منداکنی آخری مرتبہ 1996 میں فلم ’زوردار‘ میں بھارتی اداکار گووندا کے ساتھ اداکاری کرتی دکھائی دیں جس کے 26 سال بعد 2022 میں اداکارہ اپنے بیٹے رابی ٹھاکر کے ہمراہ ’ماں او ماں‘ گانے کی ویڈیو میں جلوہ گر ہوئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں