جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ پاکستان پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے کراچی پہنچ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان آکر بہت اچھا لگا کیونکہ یہاں کے لوگ ہمیشہ پیار کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پوجابھٹ کا کہنا تھا کہ نجی دورے پر پاکستان آئی ہوں ، جب بھارت سے پروازیں پاکستان آرہی ہیں اور راستے کھلے ہیں اداکار بھی آتے ہیں گے۔

 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے قریبی ذرائع کے مطابق پوجابھٹ فیشن ویک میں شرکت کے لیے پاکستان آئی ہیں اور فیسٹیول کے دوسرے روز ریمپ پر واک بھی کریں گی۔

پڑھیں: پاکستانی فنکاروں پر پابندی اسکول کے بچوں کا مذاق ہے، پوجا بھٹ

 یاد رہے گزشتہ سال پوجا بھٹ نے گلوکار علی عظت کے ساتھ کیٹ واک کی تھی، علاوہ ازیں اداکارہ ایور ریڈی فلم کے چیف ایگزیکٹو ستیش آنند سے بھی ملاقات کریں گی ۔ یہ فلم پاک بھارت امن اور دوستی پر مبنی ہے۔

واضح رہے بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کی پابندی سے متعلق پوجا بھٹ نے حکومتی پابندی کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اس پابندی کو حب الوطنی قرار دینا مضحکہ خیز ہے یہ اسکول کے بچوں کا مذاق ہے‘‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں