بھارتی متنازع اداکارہ راکھی ساونت (فاطمہ) نے مداحوں کو عمرے پر جانے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ عمرے پر جارہی ہیں ان کا بلاوا آگیا ہے۔‘
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش نصیب ہیں کہ انھیں پہلی بار عمرے پر جانے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے، ہندو مذہب سے اسلام کے دائرے میں داخل ہونے والی راکھی نے کہا کہ میرا بلاوا آگیا ہے اور میں بے انتہا خوش ہوں۔
ویڈیو میں فاطمہ نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ انھیں دعاؤں میں یاد رکھیں اور وہ بھی سب کو دعاؤں میں یاد رکھیں گی۔
پولیس اسٹیشن کے باہر بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران راکھی اپنے عمرے پر جانے کا بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی تھیں، ان کی حال ہی میں اپنے سابق شوہر سے علیحدگی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت مسلمان بزنس مین عادل درانی سے نکاح سے قبل کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوئی تھیں، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز سے پتا چلا تھا کہ اداکارہ نے اپنا نیا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔
اداکارہ کے نکاح نامے پر بھی ان کا نام فاطمہ راکھی ساونت لکھا تھا جب کہ اداکارہ نے دستخط بھی اسی نام کے ساتھ کیے تھے۔