جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

”تبو“ کس پاکستانی اداکار کی بیٹی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ تبو نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث بھارتی فلم انڈسٹری میں خوب نام بنایا، مگر شاید آپ یہ نہیں جانتے کہ”تبو“ اور انکی بہن فرح ناز کس پاکستانی اداکار کی بیٹیاں ہیں؟

بھارتی اداکارہ ”تبو“ کے والد جمال ہاشمی ایک مشہور پاکستانی اداکار تھے، ان کی فلم انڈسٹری میں آمد کچھ اس طرح ہوئی کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر، ڈائریکٹر علی آفان صدیقی کو ایک نئے چہرے کی تلاش تھی، اسی دوران انہوں نے جمال ہاشمی کو اپنی فلم کے لئے چن لیا۔

ڈائریکٹر علی آفان صدیقی کی یہ فلم 1970 کی دہائی میں منظر عام پر آئی، جس نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے، تاہم اس کے بعد انہوں نے بھارت کے حیدرآباد کی مسلمان فیملی میں رضوانہ نامی خاتون سے شادی کر لی۔

- Advertisement -

یہ مسلمان فیملی ماضی کی مشہور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کی رشتے دار تھی، جمیل کی بیوی رضوانہ ایک اسکول میں ٹیچنگ کے فرائض سر انجام دیتی تھیں۔

شادی کے بعد یہ جوڑی پاکستان شفٹ ہوگئی اور لاہور میں رہنے لگی، مگر اس دوران میاں بیوی میں بہت زیادہ جھگڑے شروع ہوگئے اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی، جس کے بعد جمیل بھی پاکستانی فلم انڈسٹری کو چھوڑ کر حیدرآباد شفٹ ہو گئے۔

تبو کے والد بیٹیوں کے فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے سخت مخالف تھے، اسی لئے وہ اپنی بیٹیوں کو بھی چھوڑ کر ایک گمنامی کی زندگی بسر کرنے لگے۔ ان کا ماننا تھا کہ فلمی دنیا میں لڑکیوں کا کام نہیں۔

یاد رہے کہ تبو نے مختلف زبانوں کی فلموں میں کام کیا جیسا کہ انگلش، تامل، تلگو، ہندی، بنگالی، ملیالم اور مراٹھی وغیرہ وغیرہ۔

تبو کا اصل نام تبسم فاطمہ ہاشمی ہے وہ 4 نومبر 1971 کو پیدا ہوئیں، انکی سب سے مشہور فلم ”ہم ساتھ ساتھ ہیں ” ہے۔ جبکہ تبو آج بھی فلم انڈسٹری میں معروف اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں