جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بھارت 200 طیارے لے کر بھی پاکستان سے پیچھے رہے گا، بھارتی ائیرچیف

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت کے ائیرچیف بریندرسنگھ نے اپنی فضائیہ کی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا فضائی مہارت میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، 200 طیارے لے کر بھی پاکستان سے پیچھے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے چیف نے مودی سرکارکے جنگی طاقت ہونے کے دعوے کا پول کھول دیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ائیرچیف بریندرسنگھ نے اعتراف کیا کہ بھارتی فضائیہ مہارت میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

بھارتی ائیرچیف کا کہنا تھا دو سو طیارے بھی حاصل کرلیں تب بھی پاکستان اورچین کی فضائی مہارت سے پیچھے ہیں۔

- Advertisement -

بریندرسنگھ نے کہا کہ بھارت کوخطرات لاحق ہیں، ہمارے پڑوسی ملک ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہوئے نہیں ہیں، حالیہ برسوں میں چین نے تبت کے علاقے میں فوجی طاقت بڑھائی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالفین کے خیالات راتوں رات بدل سکتے ہیں۔ اس لئے ہمیں بھی اپنے مخالفین جتنی طاقت جٹانی ہوگی۔

مزید پڑھیں : بھارت کے نائب آرمی چیف کا بہترین پاکستانی دفاعی صلاحیت کا اعتراف

یاد رہے رواں سال جون میں بھی ھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کا اعتراف کرلیا، جتنے نوجوان مارتے ہیں، ان سے زیادہ تحریکِ آزادی میں شامل ہو جاتے ہیں۔

خیال رہے گذشتہ سال جولائی میں بھارت کے نائب آرمی چیف سراتھ چند نے پاکستان کی بہتر دفاعی صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے برملا کہا تھا کہ پاکستانی دفاعی صنعت سے بھارت کا کوئی مقابلہ نہیں۔

بھارتی نائب آرمی چیف کا کہنا تھا پاکستان کی دفاعی صنعت بھارت سے کہیں زیادہ بہتر ہے پاکستان دنیا بھر میں اپنے دفاعی شعبے کی اشیا برآمد کر رہا ہے، بھارتی آرڈینینس فیکڑیاں بدلتی دنیا کے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔

اس سے قبل بھارتی حکام کی ایک رپورٹ نے بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ کسی جنگ کی صورت میں بھارت 10 دن بھی نہیں لڑسکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں