تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فضائیہ کے افسر نے بھی خودکشی کرلی

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فضائیہ کے اہلکار نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، آج بھی مقبوضہ وادی کی جموں ایئرفورس اسٹیشن میں تعینات ایئر فورس افسر نے اپنی ہی سروس گن سے خود کو گولی مار لی۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کا افسر گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت 53 سالہ اندرپال کے نام سے ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اندرپال کے خود کو گولی مارنے کے بعد اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے بتایا کہ مذکورہ افسر موقع پر ہی دم توڑ چکا ہے۔

واقعے کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے ایئرفورس افسر کا کرونا ٹیسٹ اور پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے، جس کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔

کشمیر میں تعینات مزید دو بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں 13 سالوں کے دوران قابض بھارتی فورسز کے 467 اہلکار خود کشی کرچکے ہیں جبکہ 2010 سے 2019 تک 1113 کل بھارتی فوجی خودکشی کی۔

Comments

- Advertisement -