منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

بھارتی ایئر لائنز کو 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بھارتی ایئر لائنز کو گزشتہ 12 روز میں 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا 13 واں روز ہے، اس بندش کی وجہ سے اب تک 1350 بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں، اور 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا اسے نقصان پہنچ چکا ہے۔

لمبے روٹس سے گزرنے پر بھارتی ایئر لائنوں کے فیول اور دیگر آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہو چکا ہے، لینڈنگ اور ری فیولنگ سے بھارتی ایئر لائنز کو ایئر پورٹ چارجز کے مد میں بھی یومیہ کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے انڈیگو ایئر کی تاشقند اور الماتی کے لیے پروازیں بند کر دی گئی ہیں، امریکا جانے والی بھارتی پروازوں کے عملے کو یورپ میں تبدیل کرنا پڑ رہا ہے۔


زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش اعلانِ جنگ تصور ہوگی، پاکستان نے بھارت کو خبردار کر دیا


پروازوں کی منسوخی سے بھارتی ایئر لائنز کے مسافروں کو تاحال ایئر لائنز سے ری فنڈ نہ مل سکے، دہلی، ممبئی، امرتسر، احمد آباد سے امریکا، برطانیہ، یورپ کی پروازوں کا دورانیہ 4 سے 10 گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے۔


پاکستان نے سلامتی کونسل کو بھارتی ممکنہ فوجی کارروائی کی خفیہ اطلاعات سے آگاہ کر دیا


یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل سے 23 مئی تک ایک ماہ کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، 2019 میں فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو 700 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوا تھا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں