بھارت کی ایک ایئر لائن کو دنیا کی بدترین ایئر لائن قرار دیا گیا ہے اور اسے دنیا کی 109 ایئر لائن میں سے 103 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئر ہیلپ اسکور رپورٹ نے 2024 کی ایئرلائن کی کارکردگی کے حوالے سے درجہ بندی کی ہے اور اس میں انڈیا کی سستی ترین ایئر لائن ’’انڈیگو‘‘ کو دنیا کی بدترین ایئر لائنز میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔
یورپی یونین کلیم پروسیسنگ ایجنسی کے ذریعے کرائے گئے سروے کی رپورٹ کے مطابق ایئر ہیلپ اسکور نے اپنی رپورٹ میں دنیا کی 109 ایئر لائنز کی فہرست مرتب کی ہے اور اس میں انڈیگو ایئر کو 103 ویں پوزیشن پر رکھا ہے۔
- Advertisement -
ایئر ہیلپ کی رپورٹ میں ایئر انڈیا کو 61 ویں جبکہ ایئر ایشیا کو 94 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب انڈیگو ایئر لائن نے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔