پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

بھارتی میزبان نے اسٹوڈیو میں براہ راست نشریات کے دوران ٹی وی توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اسپورٹس میزبان نے براہ راست نشریات کے دوران رشبھ پنت کے آئوٹ ہونے پر شدید غصہ کرتے ہوئے اسٹوڈیو میں ٹی وی توڑ دیا۔

آئی پی ایل میں حیدرآباد سن رائزر اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان ہونے والے مقابلے میں رشبھ پنت کے آئوٹ ہونے پر بھارتی اسپورٹس چینل اسپورٹس تک کے ساتھی میزبان آپے سے باہر ہوگئے، انھوں نے براہ راست پروگرام میں ٹی وی اسکرین کو توڑ دیا اور شیشے کی میز کو تقریباً گرا دیا۔

رشبھ پنت کی بیٹنگ آئی پی ایل میں زیربحث ہے، ان کی حالیہ کارکردگی سے ناخوش مشہور بھارتی اسپورٹس یوٹیوب چینل کے اسپورٹس پریزنٹر نے غصے میں اسٹوڈیو کے سامان اور آلات کو نقصان پہنچایا۔

لائیو نشریات کے دوران اسپورٹس تک کےساتھی میزبان نے ٹی وی اسکرین پر چیزیں پھینکیں اور شیشے کی میز کو اپنے سامنے دھکیلنا شروع کردیا۔

ٹی وی پر چیزیں پھینکنے سے قبل میزبان نے کہا کہ "آئی پی ایل چل رہا ہے، رشبھ پنت کو موقع ملا لیکن میں آپ کو بتا رہا ہوں سب کو پتا چل چکا ہے کہ وہ کس قسم کی کارکردگی دکھائیں گے”۔

میبان نے کہا کہ آپ رشبھ پنت پر بھروسہ نہیں کر سکتے۔ وہ کس طرح کا کپتان ہے؟ ہمیں اس جیسے کپتان کی ضرورت نہیں ہے”۔

اس بار آئی پی ایل میہں رشبھ پنت سے ان کے مداحوں کی توقعات کافی بلند ہیں لکھنؤ سپر جائنٹس نے میگا نیلامی میں انھیں 27 کروڑ روپے کی خطیر رقم میں خریدا تھا جو کہ آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ بولی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں