اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید دو کشمیری جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی بربریت جاری ہے، مسلح اہلکاروں نے دو مزید نہتے کشمیری نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ماچھل کے علاقے ٹیکری نار میں قابض بھارتی فوج نے محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران 2 نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

چھاپوں کے دوران قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں نے مقامی افراد کو ہراساں کرنے کے علاوہ ان کے موبائل فون، اہم دستاویزات اور دیگر سامان بھی ضبط کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ اور نواحی علاقوں کا محاصرہ کرکے چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا اور گھروں میں گھس کر باپردہ خواتین سے بدتمیزی بھی کی۔

ذرائع کے مطابق قابض بھارتی اداروں نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں سرچ آپریشن کا مقصد آزادی کے ان متوالوں کی شناخت کرنا تھا جو تحریک حق خود ارادیت کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں